اقوام متحدہ میں عراقی نمائندے کا ترکی سے مطالبہ

اقوام متحدہ میں عراق کے نمائندے نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق میں فوجی دراندازی بند کرے اور اپنے فوجیوں کو فورا واپس بلائے-
اقوام متحدہ میں عراق کے مستقل نمائندے محمد علی الحکیم نے اپنے ملک میں ترک فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بغداد اور انقرہ کے درمیان مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کو بھی مثبت قرار دیا تاہم ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عراق سے باہر نکل جائے۔ادھر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے نیٹو سے کہا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے لیے ترکی پر دباؤ ڈالے ۔
درایں اثنا شمالی عرا ق میں ترک فوجیوں کی موجود گی کے خلاف عراقی عوام کے مظاہرے بھی بدستور جاری ہیں۔ مظاہرین نے ترکی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ترک فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے-

Add new comment