دہشت گردی سے مقابلہ ہمارا اہم مقصد ہے: عراق کے صدر

عراق کے صدر فواد معصوم نے اپنے ملک کے اقتدار اعلی پر تاکید کی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے بدھ کو عراقی پارلیمنٹ کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر کہا کہ ہم بین الاقوامی ماحول میں مختلف مفادات کے ساتھ رہ رہے ہیں اور دہشت گردی سے مقابلے کے علاوہ ہمارا اور کوئی ہدف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے ہر مدد کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔
ادھرعراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری نے کہا ہے کہ عراق اس وقت خطرناک ترین دور سے گزر رہا ہے اور سیاسی مسائل دہشت گردانہ خطرات کے مقابلے کی کوششوں میں حائل ہورہے ہیں۔
سلیم الجبوری نے کہا کہ ہم عراقی امور میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو قبول نہیں کرتے اور صرف عراقی حکومت کی اجازت سے ہی دیگر ممالک کی مدد کا خیرم مقدم کرتے ہیں۔

Add new comment