ہندو رہنما کی اسلامی مقدسات کی توہین
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندو رہنما کی گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں ایک انتہا پسند ہندو رہنما کی گستاخی کی مذمت کی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انتہا پسند ہندو رہنما کے کفر آمیز اور گستاخانہ بیان سے سارے ہندوستان کے مسلمانوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ مظاہرین نے مذہبی رواداری پر تاکید کی ہے۔
کشمیر اسلامی سنٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ جو محض کشمیر سے متعلق ہو بلکہ ہم سب کا فریضہ ہے کہ ایسے مسائل پر احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو مل کر اس طرح کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس طرح کے توہین آمیز اقدام کرنے والے افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ اس طرح کے اقدامات مسلمانوں کے لیے بدامنی کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمان تنظیموں نے عام ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔
Add new comment