داعش کے عناصر شام سے عراق کی جانب فرار
روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بعد داعش کے عناصر نے شام سے عراق فرار ہونا شروع ہوگئے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی شام کے شہر رقہ پر روسی فوج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کے بعد داعش کے غیر ملکی عناصر کی بڑی تعداد اس شہر سے عراق کی جانب فرار کرگئی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شمالی رقہ کے علاقے تل سمین سے بھی داعش کے دہشت گرد اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ روسی لڑاکا طیاروں نے رقہ کے علاقے المریعیہ اور بو عمر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ روسی لڑاکا طیاروں نے رقہ کے علاقے المریعیہ اور بو عمر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی قیادت میں قائم نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد صرف مخصوص علاقوں میں داعش کے خلاف محدود حملے کرتا ہے جبکہ روسی لڑاکا طیاروں نے تمام دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کردیئے ہیں۔
Add new comment