رہبر معظم کی موجودگی میں شہادت امیر المومنین(ع) پر مجلس عزا

 

تہران میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے سوگ میں منعقد ہونے والی مجلس عزا میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے- حسینیہ امام خمینی(رح) میں ہونے والی اس مجلس میں اعلی حکام کے ساتھ عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی- واضح رہے کہ انیس رمضان المبارک کو ابن ملجم مرادی نے نماز صبح کے دوران سجدے کی حالت میں امیرالمومین حضرت علی علیہ السلام کے سرمبارک پر زہر سے بجھی ہوئی تلوار سے وار کیا جس سے آپ کے سر اقدس پر کاری ضرب لگی اور پیشانی مبارک تک شگاف پیدا ہو گیا- ضربت لگنے کے بعد آپ دو روز تک بستر علالت پر رہے اور آخرکار اکیس رمضان المبارک کو شہید ہو گئے- اس عظیم آفاقی شخصیت کی شہادت کی مناسبت سے دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں عزاداری اور سوگ منایا جا رہا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں مجالس عزا اور ماتم و سینہ زنی نیز نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے-

Add new comment