داعش، کینسر پیدا کرنے والی غذائی اشیاء داخل کر رہا ہے

 

دہشت گرد گروہ داعش عراق کے شہر موصل میں کینسر پیدا کرنے والی غذائی اشیاء داخل کر رہا ہے-
رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے سالم محمد جمعہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے کینسر پیدا کرنے والی غذائی اشیاء موصل میں داخل کی ہیں جو اس شہر میں کینسر جیسی خطرناک بیماری کے پھیلنے کا سبب بنی رہی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ شہر موصل کے باشندوں میں کینسر کی بیماری کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں اور یہ بیماری داعش سے وابستہ عناصر کے ذریعے شہر میں کینسر پیدا کرنے والی غذائی اشیاء داخل کرنے کے سبب وجود میں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی وزارت صحت موصل کے عوام تک طبی امداد اور ضروری دوائیں پہنچانے پر قادر نہیں ہے اور اس وجہ سے مسئلہ مزید دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ عراقی پارلمینٹ کے اس نمائندے نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ ان افراد کے ساتھ کہ جو داعش کے قوانین کی مخالفت کرتے ہیں، جارحانہ اور پرتشدد رویہ اختیار کرتا ہے۔

Add new comment