صوہہ صلاح الدین کو آزاد کرانے کی فوجی کاروائياں کامیاب رہی ہیں .عراقی وزیر اعظم

 

وزیر اعظم حیدر العبادی نے بدھ کی رات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ٹیلیفون پر گفتگوکی- انہوں نے اس گفتگو میں کہا ہے کہ اگر صلاح الدین کو آزاد کرانے کے فوجی آپریشن میں کسی رہائشی علاقے پر حملہ ہوا ہو تو حکومت اس کا جائزہ لے گي- حیدر العبادی نے کہا کہ صوبہ صلاح الدین اور مغربی صوبے الانبار کو تکفیری دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے دوران امن امان کی صورتحال قابو میں تھی اور سکیورٹی فورسز نے عوام کی حمایت سے بڑی دلیری کے ساتھ ان علاقوں میں پیش قدمی کی ہے- بان کی مون نے عراقی فوج کی جانب سے شہریوں کی حمایت اور حفاظت نیز عوام کی طرف سے فوج کے ساتھ تعاون کو سراہا- انہوں نے عراق میں قومی مصالحت کی کوششوں اور تمام پارٹیوں اور گروہوں کو حکومت میں شریک کرنے پرحیدالعبادی کا شکریہ ادا کیا- بان کی مون نے عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی تباہی اور ان کی اسمگلنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاریخی آثار کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا-

Add new comment