خطبہ حضرت فاطمہ (س) حوزات علمیہ میں پڑھائی جائے: مرجع تقلید

 

حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آزاد اسلامی یونیورسیٹی کے ثقافتی امور کے ذمہ دار سے ملاقات میں حضرت فاطمہ (س) کے عظیم خطبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : حضرت فاطمہ (س) فرماتی ہیں « طاعَتَنا نِظاماً لِلْمِلَّةِ، وَ اِمامَتَنا اَماناً لِلْفُرْقَةِ » خداوند عالم نے ہمارے خاندان کی اطاعت کو دین و قانون کے نظم کے لئے اور ہماری امامت کو اختلاف سے دوری کے لئے قرار دیا ہے ۔

انہوں نے حضرت فاطمہ (س) کے خطبہ کو اسلامی ثقافت کا سر چشمہ جانا ہے اور بیان کیا : اس وجہ سے اس قیمتی خطبہ کے مطالب کو بیان کرنا بہت ضروری ہے ؛ حوزات علمیہ میں خطبہ کو پڑھایا جائے کیونکہ حضرت فاطمہ (س) کا یہ کلام فصاحت ، بلاغت اور عظیم جامعیت کا حامل ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : حضرت زهرا (س) امامت و ولایت کے راہ میں قربان ہوئی ہیں اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسلام میں امامت و ولایت کا مسئلہ کس حد تک اہمیت کا حامل ہے اور امامت نبوت کا جز ہے ۔

Add new comment