عراق میں داعش کے جرائم، متعدد اغوا اور قتل

 

داعش دہشت گردوں نے سما الموصل ٹی وی چینل کے لئے کام کرنے والے صحافی قیس طلال کو گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کے بعد اس کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی- مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے قیس طلال کو جاسوسی کرنے اور عراقی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعلق رکھنے کے بہانے پکڑا تھا اور بعد میں اسے گولی ماردی- اس درمیان عراق کے صوبہ نینوا سے ہی خبر ہے کہ داعش دہشت گردوں نے پانچ قبائلی سرداروں کو رضاکارفورس میں رکنیت کی بناپر الغزلانی کیمپ میں گولی ماردی- دوسری جانب داعش دہشت گردوں نے عام شہریوں کے گھروں پرحملہ کرکےسومر کے علاقے میں دسیوں عام شہریوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا- داعش دہشت گردوں نے موصل کے علاقے سومر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اپنے تین ساتھیوں کی ہلاکت اور اس شہر کی دیواروں پر داعش کےخلاف نعرے لکھے جانے کے بعد ان افراد کو اغوا کیا ہے- دوسری جانب حزب اللہ عراق نے جمعے کوایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کےعلاقوں میں ہیلی کاپٹروں کو مارگرانےوالے میزائل نصب کرےگی تاکہ اس دہشت گرد گروہ کو ہتھیار،گولہ بارود اور غذائی اشیا پہنچانے والے ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا جائے-

Add new comment