اقوام متحدہ کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ولیم شاباس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔میڈیا

ٹی وی شیعہ[عالمی ویب]ولیم شاباس پر فلسطین کے ساتھ اپنے ذاتی مفاد کے لیے تعاون کا الزام عا ئد کیا گیا تھااقوام متحدہ کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ولیم شاباس نے اسرائیلی الزامات کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں‌نے کمیٹی کو ایک خط بھی بھیجا جس میں کمیٹی سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بعض الزامات سامنے آنے کے بعد جاری تحقیقات اور اس کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں

۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے کینیڈین ولیم شاباس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسے گزشتہ سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ میں‌مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔

Add new comment