کراچی میں سانحہ پشاور کو دہرانے کی مشق کی گئی
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار نجی اسکول پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے وقت اسکول میں بچے موجود نہیں تھے۔ واقعے کے فورا بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے دو افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، ملزمان کے ہاتھ میں زرد رنگ کے کاغذ تھے جو انہوں نے گلی میں پھینکے ہیں۔ کاغذ پر لکھا تھا کہ اگر پھانسیوں کا سلسلہ نہ رکا تو اسکولوں پر حملے جاری رہیں گے۔ حملے کے وقت اسکول میں بچے موجود نہیں تھے، اس لئے خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں نجی اسکول پر کریکر سے حملہ کیا گیا ہے، حملے کے وقت اسکول میں کوئی بچہ موجود نہ تھا۔ حملہ آوروں نے فرار ہوتے وقت دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کے عمل کو فوری رکوانے کے لئے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے کراچی کے نجی اسکول پر کریکر حملہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسکولوں کی سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کیا جائے۔
Add new comment