حزب اللہ کے حملوں سے خوفزدہ ہے اسرائیل
ٹی وی شیعہ[ریسرچ ویب ڈیسک]گزشتہ دنوں اسرائیل کےحملے میں شہید عماد مغنیہ کے فرزند جہاد مغنیہ بھی شہید ہوگئے اسی دوران حزب اللہ کے ایک کمانڈر اور ماہر ابو عیسی بھی شہید ہوئے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اپنے متعدد مجاہدین کی شہادت کی تائید کی گئی ہے۔ تاہم بعد ازاں لبنان کے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا میں حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی کے فوجی قافلہ پر راکٹوں سے حملہ کرکے 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے حزب اللہ نے یہ حملہ اسرائیل کے اس حملے کے جواب میں کیا ہے جس میں حزب اللہ کے 6 مجاہدین شہید ہوگئے تھے۔ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجیوں کو محاصرے میں لیکر انھیں نشانہ بنایا حزب اللہ لبنان اس حملے کو جوابی کارروائی قراردیتے ہوئے خبردار کا ہے کہ اسرائيل کے ہر حملے کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ النشرہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں 17 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر فلسطینی تنظیم حماس اور دیگر اسلامی مقاومت سے وابستہ تنظیموں نے حزب اللہ کو اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حزب اللہ نے اس کے بعد اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے جس اسرائیلی سخت ہراساں ہیں۔
Add new comment