پاکستانئ آئین میں اکیسویں آئینی ترمیم کی متفقہ طورپرمنظوری
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]قومی اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئین میں اکیسویں آئینی ترمیم کی متفقہ طورپرمنظوری دے دی ہے،ایوان میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کاعمل جاری ہے۔قومی ا سمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف بھی موجود تھے، قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر تین شقوں کی منظوری لی گئی جس میں دہشت گردی کی تعریف، فوجی عدالتوں کے قیام اور ان عدالتوں کی مدت کے تعین کی شقیں شامل تھیں۔اکیسویں آئینی ترمیم میں پہلے شق وار منظوری لی گئی بعد ازاں اس کی منظوری کے لیے دو علیحدہ چیمبر بنائے گئے جس میں ترمیم کے حامی اور مخالف ان چیمبرز میں جانا تھا لیکن حمایت کے لیے بنائے گئے چیمبر میں تو اراکین گئے لیکن مخالفت کے لیے بنایا گیا چیمبر خالی رہا۔آئین میں ترمیم کے لیے تین سوبتالیس رکنی ایوان میں دو سو اٹھائیس ارکان کی حمایت کی ضرورت تھی جبکہ ایوان میں دو سو سینتالیس اراکین موجود تھے
...................
Add new comment