پاکستان میں ۲۷ خطرناک وہابی گرفتار۔فوری خبر

ٹی وی شیعہ [نیشنل میڈیا]حساس اداروں اور پولیس کی الگ الگ کارروائیوں میں لاہور سے 4 خواتین سمیت 27  وہابیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس نے شہری کی ٹیلی فون کال پر کاررروائی کرتے ہوئے 4 عورتوں سمیت 8 وہابیوں کو حراست میں لے لیا جو ایک مکان میں قیام پذیر تھے۔ ایک شہری نے ان کی مشکوک حرکات و سکنات کو دیکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر حساس ادارے نے والٹن روڈ پر قائم مختلف دینی مدارس سے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حساس ادارے نے بھی مبینہ وہابیوں کے خلاف کارروائی شہری کی جانب سے موصول ہونے والی ٹیلی فون کال پر کی۔ حساس ادارے نے اپنی کارروائی سے پولیس کو بھی لاعلم رکھا۔ دوسری جانب جلو کینٹ کے علاقے سے پولیس نے 5 دیگر وہابیوں کو حراست میں لے لیا۔ پانچوں افراد بھی وہابی ہیں جو افغانستان سے دہشت گردی کرنے پاکستان آئے تھے اور ان کے پاس ویزہ تھا نہ ہی دیگر شناختی کوائف، پولیس نے پانچوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل دیا۔ اس سے قبل حساس ادارے نے 2 مبینہ وہابیوں کو مینار پاکستان گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔ مینار پاکستان گراؤنڈ سے پکڑے جانے والے وہابیوں سے لاہور کی جیلوں کے نقشے اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد ہوا ہے۔ حساس ادارے نے دونوں وہابیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دونوں وہابی شلوار قمیض اور جیکٹ میں ملبوس تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔

Add new comment