افغانستان میں 9 افغان فوجی اور28طالبان شدت پسند ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں9افغان فوجی اور28 طالبان شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مزارشریف میں دہشت گردوں نے وزارت خارجہ کے افسر کو قتل کردیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں  میں9افغان فوجی اور28 طالبان شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مزارشریف میں دہشت گردوں نے وزارت خارجہ کے افسر کو قتل کردیا ہے۔افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاکہ سیکیورٹی فورسز نے6افغان صوبوں میں آپریشن کیے، اس دوران جھڑپوں میں 9افغان فوجی اور 11طالبان ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ افغان فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو گرفتار بھی کر لیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے غزنی، قندھار، زابل، ہلمند، پکتیا، فراہ، میدان وردگ اور ہرات میں فوج اور پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Add new comment