کابل میں وہابیوں نے بارہ فوجی شہید کر دئیے
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]کابل میں افغان فوجیوں کی بس پر خودکش حملے میں بارہ فوجی شہید ہوگئے ،ادھرہلمند میں وہابیوں کے حملے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے بارہ افراد مارے گئے ، طالبان نےحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
افغان دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے کےنتیجےمیں بارہ افراد شہیداور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ وہابیوں نےحملہ کرکےبارودی سرنگیں صاف کرنےوالے بارہ رضاکاروں کو موت کےگھاٹ اتاردیا ہے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےخودکش حملہ آور نےکابل میں افغان افواج کی بس کونشانہ بنایا۔ اس سے پہلے مسلح وہابیوں نے فائرنگ کرکے افغان سپریم کورٹ کے جج کو قتل کردیا۔
...............
Add new comment