زائرین کربلا داعش کامنہ چڑھا رہے ہیں
ٹی وی شیعہ[سائبر ڈیسک]شام کے قصبے سولوک کے قریب پبلک سکوائر میں داعش کے جنگجوؤں نے آج ایک اورشخص کا سر قلم کر دیاہے۔ دوسری طرف عراق میں کروڑوں کی تعداد میں زائرین امام حسینؑ کربلا پہنچ چکے ہیں جو اس وقت لبیک یا حسینؑ کے نعروں سے داعش کا منہ چڑھارہے ہیں۔گذشتہ برس دوہزار تیرہ میں دوکروڑ لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں حصہ لیا تھا۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال زائرین کی تعداد میں مزید اضافے کی امید ہے ۔ اس وقت عراق میں ہر طرف سے لوگ کربلا کی طرف امڈ رہے ہیں ۔لوگوں کا اس قدر نڈر ہو کر نکلنا داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں اور ان کے امریکی و مغربی آقاوں کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
Add new comment