ہمیں دھوکا دے کر مذہب تبدیل کرایاگیاتھا۔ آگرہ کے بھارتی مسلمان
ٹی وی شیعہ[نیٹ ڈیپارٹمنٹ]پیر کو آگرہ میں ستاون مسلم خاندانوں کے تقریبا دوسوپچاس افراد کو زمین کا لالچ اور دھوکا دے کر مذہب تبدیل کرایاگیاتھا۔ دھوکا دھڑی کےشکار مسلم خاندانوں کا الزام ہے کہ انھیں بی پی ایل کارڈ بنوانے اور زمین دینے کا لالچ دے کر مذہب تبدیل کرایاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت درج کرائے جانے پر وہ کاروائي کرےگی۔اپوزیشن لیڈر مایا وتی ، کے رحمان خان اور شرد پوار یادو نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ آگرہ کے دیوی روڈ علاقے میں پیر کو تبدیلی مذہب پروگرام آر ایس ایس اور بجرنگ دل نے منعقد کیا تھا۔
اس پروگرام میں زبردستی تبدیلی مذہب کا شکار خاتون منیرہ نے بتایا کہ بی پی ایل کارڈ بنوانے اورزمین کا ایک ایک پلاٹ دینے کا لالچ دے کرہم سے کہاگیا کہ چلو صرف فوٹوکھنچوانا ہے ۔
منیرہ نے بتایا کہ ہمیں جہاں لے جاياگیا تھا وہاں پوجا ہو رہی تھی ، ہمیں اس میں بٹھا دیا گیا، ہم لوگ ڈرگئے تھے ، ہمیں کالی ماتا کی مورتی کے سامنے لے جایاگیا اور پوجاکرنے کو کہا گیا ہے ، خوف کے باعث ہم نے ویسا ہی کیا۔ لیکن آج ہم لوگ پھر قرآن شریف پڑہ رہے ہيں۔ اور گھروالوں نے نماز بھی ادا کی۔
بشکریہ:....................
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔
Add new comment