وہابیوں کو پہچانیں

وہابیت مسلمان علماکی نظر میں
مولف :احسان عبداللطیف بکری

یه کتاب ایک علمی شکل میں تحریر پائی هے اور اس کا موضوع علمائے اسلام کی نظر میں وہابی افکار کا تعارف کرنا ہےاور عالم اسلام کے تمام مذاهب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس مذهب کے عقیده سے آشنا کرانا مقصودہے۔اسی تناظر میں مولف نے کتاب کے آغاز میں ایک سوال پیش کیا هےکه کیا آپ وهابیت کی حقیقت سے آشنا هیں ؟اس سوال کے جواب میں محترم مولف نے اس مذهب کے بانی محمد بن عبدالوهاب کے ایجاد کرده مذهب کو چند سوالات سے پہچنوایا هے ۔
محمد بن عبدالوهاب کی شخصیت، عقاید اور افکار پر ایک سرسری نظر ڈالتے ہوئے اسکے کارناموں کی طرف اشارہ کیاہے جس میں مسلمانون کا قتل عام اور مذاهب اسلامی کی تکفیر اور تمام مذاهب کےماننے والوں کو مشرک قرار دینا قابل ذکر ہے۔
دوسرے باب میں موصوف محمد بن عبد الوهاب کے خلاف علمائےاسلام کی تحریرات ؛کتب اور انکے فتاویٰ کا تفصیل سے تذکره کرتے هیں که اسی دور میں تمام عالم اسلام میں علمائے کرام نے اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور عوام کو مطلع کیا یهاں تک که انکے سگے بھائی نے بھی اسکے خلاف کتاب لکھی۔
محمد بن عبدالوهاب کی مخالفت کرنے والوں میں سے ایک شخص اسکا استاد بھی هے که جب اس نے عبد الوہاب کو راه راست سے منحرف هوتے دیکھا تو ایک مفصل خط لکھا ، جس میں اسے راه راست کی دعوت دی اور راه شیطانی سے پرهیز کرنے کی هدایت کی۔
محترم مولف نے اس مختصر کتاب میں دسیوں افراد کا نام تحریر کیا هے که جنهوں نے تاریخ میں محمد بن عبد الوهاب کی مخالفت کی اور اسکے خلاف کتابیں لکھی ہیں جن میں علمائے اهل سنت کی ایک بڑی تعدادهے کیونکه محمد بن عبدالوهاب اهل سنت کے تمام فرقوں کو مشرک اور کافر مانتا تھا جس کی بنیاد پر تمام مذاهب اهل سنت کے علماء نے اسکی مخالفت کی۔
اس فصل کی بعد مولف نے ابن تیمیه کا تعارف کرایا هے که جس کی گمراه کن کتب کا مطالعه کر کے محمد بن عبدالوهاب منحرف هوا اور کثییر تعداد میں افراد کو بھی گمراه کیا ۔ اسکے بارےمیں علمائے اسلام کا اجماع تھا که یه شخص گمراه هے اور اسی اجماع کی خاطر حکومت وقت نے علمائے اهل سنت کے فتوے کی بنیاد پر اسکو کئی بار زندان روانه کیا اور آخر کار وه زندان میں فوت هوا
کتاب کے آخر میں محترم مولف نے ابن تیمیه کے بارے میں مختلف علمائے اسلام کے اقوال ذکر کئے هیں اور ابن تیمیه کے عقائد کو بھی ذکر کیا هے اور سب سے آخر میں ابن تیمیه کی خلاف لکھی جانے والی کتب کا تذکره بھی کیا گیا هے ۔

اس کتاب کا اصلی هدف وهابیت کی حقیقت سے تمام مسلمانوں کو آگاه کرانا۔اور مسلمانوں کو اس بدعت گزار اور منحرف گروه سےدور رهنے کی تلقین کرنا۔

دوسری کتب کی نسبت اس کتاب کا امتیاز یه هے که یہ کتاب مختصر لکھی گئی هے لیکن ایک علمی شکل میں تحریر کی گئی هے ۔
- See more at: http://urdu.sahartv.ir/97-%D9%88%D9%87%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D8%AA-%D9%85%D8...
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Add new comment