الحاج محمد علی مہدی کے یومِ وفات ۱۰ نومبر کو بلتستان کی سطح پر یوم معلم کے طور پر منایاجائے۔طلاب سکردو مقیم ایران

ٹی وی شیعہ[خصوصی رپورٹر] سکردو ٹاون ایریا کے قم  ایران میں حصول علم میں مشغول پاکستانی طلّاب نے گزشتہ روز اپنے ہفتہ وار منعقد ہونے والے پروگرام میں معروف ماہر تعلیم الحاج محمد علی مہدی کی وفات کی مناسبت سے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی علمی و دینی خدمات اور خلوص کو سراہا۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں حجۃ الاسلام شیخ نظیر عرفانی،شیخ قاسم مومنی،شیخ احمد صادقی،شیخ حافظ محمد علی مھدی،شیخ اصغر شاہدی اور شیخ ذاکر حسین آغا نے عوام علاقہ اور حکومت سےالحاج محمد علی مہدی کے یومِ وفات ۱۰ نومبر کو بلتستان کی سطح پر یوم معلم کے عنوان سے منانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ باشعور قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی قدر دانی کرتی ہیں اور الحاج محمد علی مہدی کی خدمات کے مقابلے میں یہ ایک انتہائی چھوٹا سا قدم ہے۔

Add new comment