داعش کے بارے میں چودہ سو سالہ پرانی خبر
ٹی وی شیعہ[ریسرچ سیکشن]امام علی نے چودہ سو سال پہلے داعش کے بارے میں یہ خبر دی تھی کہ
"إذا رأيتم الرايات السود فالزموا الأرض ولا تحرکوا أيديکم ولا أرجلکم ثم يظهر قوم ضعفاء لا يُوبه لهم قلوبهم کزُبَر الحديد هم أصحاب الدولة لا يفون بعهد ولا ميثاق يدعون إلى الحق وليسوا من أهله "أسماؤهم الکنى ونسبتهم القرى” حتى يختلفوا فيما بينهم ثم يؤتي الله الحق من يشاء..." (شرح احقاق الحق، ج 29، ص 410)
جب آپ سیاہ پرچم والوں کو دیکھیں تو اپنی جگہ سے حرکت نہ کریں[یعنی ان کی مدد کے لئے دوڑ نہ پڑیں] پھر ایک ایسی قوم منظر عام پر آئے گی کہ ان کے دل لوہے کی طرح سخت ہونگے،وہ کسی قول و پیمان کے پابند نہیں ہونگے،وہ حق کی طرف دعوت دیں گے جبکہ خود باطل میں سے ہونگے۔[یعنی حق کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیں گے]ان کے نام ان کی کنیتیں ہونگی اوروہ شہروں سے منسوب ہونگے۔بالاخر ان میں اختلاف پھوٹ پڑے گا اور خدا پھر اہل حق میں سے کسی کو منظرِ عام پر لائے گا۔
ایک تحقیق کے مطابق داعش ان تمام علامتوں پر پورے اترتے ہیں ،ان کے پرچم سیاہ،ان کے نام کنیتوں سے منسوب ہیں مثلاابو مصعب، ابوالبراء وغیرہ اور ان کی شہرت شہروں سے منسوب ہے جیسے البغدادی، الحرانی وغیرہ
Add new comment