سعودی عرب میں مجلس عزا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افرادشہیداورتیس زخمی
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]سعودی عرب میں مجلس عزا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد شہید اورتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب نیوزکےمطابق واقعہ الاحسا کے علاقے میں گزشتہ رات پیش آیاتھا۔ جہاں مسلح افراد نے مجلس میں شریک عزادارن پر فائر کھول دیے تھے۔جس سے پانچ افراد جاں بحق اور تیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ العربیہ نیوز نے اس کارروائی سے متعلق اپنے نشریئے میں سب سے پہلے خبر دی، جس کی بعد میں سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز الاحساء گورنری کے الدالوہ قصبے میں شیعہ امام بارگاہ پر حملے پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد کی شہید ہوئے۔
Add new comment