ایک پاکستانی جوان سامرہ میں شہید

 ٹی وی شیعہ[نیٹ نیوز]پاکستان کے علاقے پاراچنار کے رہنے والے ایک جوان مجاہد نے سامراہ میں حرم مطہر پر ہوئے حملے کے بعد قم سے اس شہر کا رخ کیا اور تکفیری گروہ داعش کے خلاف جہاد میں شرکت کی۔

پاراچنار کے مجاہد ’’جاوید حسین‘‘ نے سامرا میں حرم امامین عسکریین (ع) کی حفاظت کرتے ہوئے داعش کے خلاف جہادی کاروائیوں میں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جاوید حسین سامرا میں جہادی کاروائیوں کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور آخر کار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔
گزشتہ روز نماز جمعہ  کے بعدقم میں شہیدد کی نمازجنازہ  حرم حضرت معصومہ (ع) میں پڑھی گئی اور پھر شہید کو بھشت حضرت معصومہ (ع) میں انہیں دفنایا گیا۔

 

Add new comment