ہوس اقتدار میں داعش نے سعودی عرب پر بھی حملہ کردیا
ٹی وی شیعہ[مانیٹرنگ ڈیسک]عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ مسلح وہابی گروہ داعش عراق کے بعد اب سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے سعودی سرحدی علاقے عرعر پر قابض ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ ہوس اقتدار کا ماراہوا یہ گروہ چند سالوں سے مختلف ممالک پر حملے کررہاہے البتہ اسے ابھی تک کہیں بھی کامیابی نہیں ہوئی اور ہر طرف سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔الحیات نیوز پیپر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں موجود دہشت گرد گروہ داعش کے دستے جو کہ پہلے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر حملہ کر رہے تھے اب انہوں نے سعودی عرب کا رخ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے دہشتگرد عراقی مغربی صحرا عبور کرکے سعودی عرب کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں اور شہر عرعر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایران اور شام نے ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک سے بارہا کہا تھا کہ آگ بھڑکانے والے ممالک یاد رکھیں کہ ایک دن یہ آگ انہیں بھی جلائے گی اور یہ بات اب سچ ثابت ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔
Add new comment