مسلح وہابی غیر ملکی مفادات کی خاطر قتل عام بند کریں۔کرزئی
ٹی وی شیعہ[آن لائن وان گروپ]افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر رنگین دادفر سیانتا آج پاکستان پہنچیں گے۔دوسری طرف گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 800 مسلح وہابیوں نے مختلف اضلاع میں پھیل کر حکومتی اورغیرملکی فورسزکے خلاف زمینی جنگ چھیڑ دی جس کے نتیجے میں100وہابی ہلاک اور21سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں سمیت66شہری شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران افغان سیکورٹی فورسزنے مسلح وہابیوں کے قبضہ سے متعددخطرناک قسم کے ہتھیار،اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمد کرلیاجبکہ زیر زمین دباکردھماکہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی سات ڈیوائسز بھی برآمد کرکے ناکارہ بنادی گئیں ۔بھارتی میڈیاکے مطابق افغان صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمرزواک نے کہاکہ مسلح وہابیوں نے صوبہ ہلمند کے موسی قلعہ،کاجاکی اورنوازاد ضلع میں فورسزکے ساتھ ا اچانک لڑائی کاآغازکردیا تھا۔ اس دوران 45شہری،21سیکورٹی فورسزکے اہلکاراور100سے زائد وہابی جنگجو مارے گئے۔ قبل ازیں افغان وزارت داخلہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ افغان فورسزکے مشترکہ آپریشن کے دوران سات پاکستانی وہابی جنگجوبھی مارے گئے ہیں۔
اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی نے ایک بار پھر مسلح وہابیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مفادات کی خاطر خواتین اور بچوںسمیت افغان عوام کا قتل عام بند کردیں۔
Add new comment