ایک اور گلو بٹ کی نشاندہی جو پولیس اہلکار نکلا

ٹی وی شیعہ[وان آن لائن] ماضی میں ہمارے سرکاری اداروں نے حق نواز جھنگوی ،ریاض بسرے اور اعظم طارق جیسے لوگوں کے ذریعے تشدد کی سیاست کو عملی کروایا تھا اور اب گلوبٹ جیسے لوگوں کو منظر عام پر لایاجارہاہے۔ میڈیا کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے فائرنگ کرنے والے گمنام کردار کا سراغ لگا لیا گیا ہے، نیا گلو بٹ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل نکلا۔ کیمرے کی آنکھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے فائرنگ کرنے والے گمنام کردار کو سامنے لے آئی۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق یہ گمنام کردار ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل ہے اور اس کا نام ریاض بابر ہے۔ ریاض بابر پولیس کا ایسا بدنما داغ ہے جو متعدد مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار بھی ہو چکا اور جیل بھی کاٹ چکا ہے، مگر پولیس کے اس گلو بٹ کو پولیس حکام کی آشیر باد حاصل رہی اور یہ ہر مرتبہ سزا سے بچ نکلتا۔ ریاض بابر ماڈل ٹاؤن آپریشن کے دوران دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے اپنی خفیہ کارروائیوں میں مصروف رہا اور اپنے پیٹی بھائیوں سے داد تحسین بھی وصول کرتا رہا۔عوام کے مطابق ہمارے سرکاری اداروں کے لئے شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ وہ شریف شہریوں کو ہراساں کرنے اور ان کی مارپیٹ کرنے کے لئے گلو بٹ اور اعظم طارق جیسے کرداروں کا سہارا لیتے ہیں۔

Add new comment