امام زماںؑ کے بارے میں ضروری معلومات

آپ (ع) کا نام " م ح م د" هے اور آپ(ع) کے بهت سے القاب ، جیسے: قائم، منتظر ، صاحب العصر اور ...هیں,آپ (ع) کے والد بزرگوار حضرت امام حسن عسکری علیه السلام اور والده نرجس خاتون هیں- آپ(ع) سنه ٢٥٥ هجری قمری میں شهر سامرا میں پیدا هوئے-

امام زمانه عجل الله تعالی فرجه الشریف کی زندگی چار ادوار پر مشتمل هے- پهلادور پیدائش سے غیبت صغری تک هے- یه زمانه پانچ سال سے کچھه زیاده تھا - اس دور کا اهم واقعه آخری امام کا تعارف اور فلسفه غیبت کو بیان کر نا تھا-

دوسرادور سنه ٢٦٠هجری قمری سے سنه ٣٢٩هجری قمری تک کا زمانه هے اور اسے عصر غیبت صغرٰی کهتے هیں - اس زمانه میں امام (ع) کا لوگوں سے رابطه رھا مگر محدود رها، شیعوں کے ساتھـ امام کے رابطه کا وسیله ، حضرت (ع)کے خاص نائب اور سفیر تھے ، ان کی تعداد چار افراد پر مشتمل تھی - اس مختصر دور میں لوگوں کو صبر ، اتحاد و تقوی کی دعوت دی گئی اور امام (ع) کی غیبت کبری کے لئے لوگوں کو آماده کیاگیا –

تیسرا دور، امام (ع) کے آخری نائب علی بن محمد سمری کی وفات کے بعد شروع هوا هے اور حضرت(ع) کے ظهور تک جاری رهے گا - اس زمانه میں ، امام کے ساتھـ لوگوں کا براه راست اور بلاواسطه رابطه منقطع هے، لیکن لوگ همیشه ان کی عنایتوں کے سائے میں هیں - یه زمانه امام (ع) کی طرف سے عام نائبوں یا شیعه فقها کے منصوب و مقرر ھونے کا دور هے-

چوتھا دور، جسے زمین کا عھد زریں کهتے هیں ، غیبت کبری کا زمانه ختم هو نے کے بعد جمعه کی ایک صبح کو مکه مکر مه میں حضرت(ع) کے ظهور کر نے سے شروع هو گا -آپ(ع) کے ظهور سے بے چارے اور پامال لوگ آرام کی سانس لیں گے - وه دور (زمانه) شائسته لوگوں کا زمانه هو گا نه که استعماری اور سامراجی طاقتوں کا - یه وه دور هو گا ، جس میں برتری کا معیار تقوی اور عمل صالح هو گا ، نه که مال و دولت اور مقام و منزلت یا کوئی اور چیز- یه دور امام زمانه عجل الله تعالی فرجه الشریف کے تقریبا بیس سال حکو مت کر نے کے بعد آپ کے شهادت پر فائز هو نے تک جاری رهے گا اور یه دور پاکیوں اور مهربانیوں کی رجعت کا موسس هو گا-

قرآن مجید میں امام زمانه عجل الله تعالی فر جه الشریف سے متعلق آیات کم نهیں هیں مثلا وه آیت جس میں خداوند متعال نے عالمی حکو مت اور اسلام کے تمام ادیان پر کامیاب هو نے کا وعده کیا هے - اس سلسله میں روایتیں بھی به کثرت اور بھ افراط هیں ، جیسے شهید باقر الصدر (رح)فر ماتے هیں : " حضرت مهدی عجل الله تعالی فرجه الشریف کے بارے میں شیعه اور سنی کتا بوں میں نقل هوئی روایتوں کی تعداد چھـ هزار سے زیاده هے - من جمله یه روایت که آنحضرت صلی الله علیه وآله وسلم نے فر مایا: " مهدی میرے فر زندوں میں سے هیں ان کے لئے ایک غیبت هے ...اس کے بعد وه آئیں گے اور زمین کواسی طرح عدل وانصاف سے بھر دیں گے ، جس طرح وه ظلم و جور سے پر هوچکی تھی-"

ان کے ظهور کے سلسله میں روایتوں میں غیر یقینی علامتیں بهت زیاده نقل هوئی هیں ، من جمله مندرجه ذیل علا متیں:

١- ایک هاشمی شخص کا خروج

٢- خراسان میں کالے پرچم کا لهرانا-

٣- عالمی جنگ اور...

لیکن بعض ایسی نشانیاں اور علامتیں ییں ، جنهیں ظهور کی یقینی علامتیں کها جاتا هے ، من جمله حسب ذیل :

١- سفیانی کی رجعت پسندانه تحریک

٢- روح افزا آسمانی آواز

٣- نفس زکیه کا قتل و ...

Add new comment