عبدالفتاح السیسی کی تقریب حلف برداری میں سعودی ولی عہد کی شرکت پر مبصرین کی تنقید
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]مصر میں جمہوری حکومت کو کچلنے والے عبدالفتاح السیسی نے صدارت کا حلف اٹھا لیا، سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی،یاد رہے کہ صدر السیسی کے لیے حلف اٹھانے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ انہوں نے پہلا حلف سنہ 1977ء میں ملڑی اکیڈیمی سے پاسنگ آوٹ کے وقت اٹھایا تھا۔ وزیر وفاع کے منصب تک پہنچتے ہوئے انہوں نے تین مرتبہ حلف اٹھایا۔ پہلا حلف سنہ 2012ء میں معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے سامنے، جبکہ دوسرا حلف عبوری صدر مںصور عدلی کے سامنے اس وقت اٹھایا کہ جن وہ فوجی طاقت کے زور پر سنہ 2013 میں صدر مرسی کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں کامیاب ہوئے۔ تیسری مرتبہ عبدالفتاح السیسی نے ابراہیم محلب کی کابینہ میں وزیر دفاع کے طور پر مارچ 2014 میں لیا۔ اتوار کے روز انہوں نے اپنی زندگی کا پانچواں حلف بطور صدر جمہوریہ عربیہ مصر اٹھا کر اپنا قائم کردہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔مبصرین نے تقریب حلف برداری میں سعودی شہزادے کی شرکت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور اس امر کا اظہار کیاہے کہ سعودی حکومت ہی مصر میں تازہ بحران کی ذمہ دار ہے۔
Add new comment