افغانستان میں طالبان نے تین خواتین سمیت ۱۲ افراد شہید کردئیے۔
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک] افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 خواتین سمیت12 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔ صدارتی اْمیدوار اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب رہے تو صدارت کا منصب سنبھالنے کے ایک ہفتے میں ہی امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے ضلع گرہ میں کچھ لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 12 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Add new comment