راولپنڈی پولیس دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے

ٹی وی شیعہ[انفارمیشن ڈیسک]راولپنڈی پولیس نےکالعدم جماعتوں سے ہمکاری کرتے ہوئےمختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تین خواتین اور دو معصوم بچیوں سمیت آٹھ بےگناہ شیعہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے بیلسنگ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سپاہ صحابہ کے مقتول سربراہ مولانا اعظم طارق کے قتل کیس میں باعزت رہائی پانے والے خواجہ محمد علی کو انکی بیگم، دو سالیوں اور دو معصوم بچیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکوال سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق صوبائی سیکرٹری تعلیم 55 سالہ غلام شبیر جوئیہ کو بھی گرفتار کیا ہے، شبیر جوئیہ اس وقت ریڈ سلز کے مرض کا شکار ہیں۔ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے معذور محمود اقبال کے والد اور بھائی حسن اقبال کو بھی بغیر کسی وجہ اور جرم کے گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ محمود اقبال معذور ہیں اور ان کے ہاتھ اور پاوں تک کام نہیں کرتے اور وہ وہیل چیئر پر چلتے ہیں۔ ایک اور کارروائی میں پولیس نے علامہ مرزا یوسف حسین کے صاحبزادے اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما شیخ مظہر علی کو بھی بلاجواز گرفتار کیا ہے۔ 

Add new comment