شام میں دہشت گردوں کے اعدادوشمار

 

ٹی وی شیعہ[ریسرچ ڈیسک]اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۱ سے ۲۰۱۳ کے آخر تک ۸۷ملکوں سے دولاکھ چوراسی ہزار دہشت گرد شام میں گئے ہیں۔ان میں سے ۵۸ ہزار مارے گئے ،۸۲ہزار واپس اپنے ملکوں کو بھاگ نکلے،۱۲ہزار لاپتہ ہوئے اور ۵۶ہزار مختلف دہشت گرد ٹولوں کی صورت میں حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

 

ورزیده ترین تروریست‌ها

 یاد رہے کہ امریکہ اور یورپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی تعداد ۱۲ ہزار سات سو ساٹھ ہے جبکہ ان میں سے ۲۰۸۳ افراد واپس لوٹ گئے ہیں اور ۶۷۴ کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔

دہشت گردوں میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب کے باشندوں کی ہے جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ انیس ہزار سات سو افراد ہیں ان میں سے تقریباً ۴۰۰۰ افراد اب تک واصلِ جہنم ہوچکے ہیں۔

پیشتازین کشورها در جهاد نکاح و ورزیده ترین تروریست‌ها

اسی طرح جہاد النکاح میں شرکت کرنے والوں میں تونس کے نام نہاد مجاہدین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اس بارے میں کہاجاتاہے کہ تونس سے ۹۶ہزار افراد نے جہاد النکاح میں حصہ لیاجن میں سے اب تلک ۱۸ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک نے اس ضمن میں ۳۴ ارب ڈالر لگائے اور ان ڈالر لگانے والوں میں  ۱۳ ارب ڈالر لگاکر قطر سر فہرست ہے جبکہ ۱۱ ارب ڈالر لگا کر سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہےاور ۱۰ ارب ڈالر یا اس سے کم خرچہ کرنے والی عرب ریاستیں درجہ بندی کے اعتبار سے بعد میں آتی ہیں۔

 تجربہ کار دہشت گردوں میں چیچنیا کے دہشت گرد سرفہرست ہیں اور اس کے بعد سعودی عرب کے دہشت گردوں کا نمبر آتاہے اور کم شکست کھانے والے دہشت گردوں میں اب تک لبنان کے دہشت گرد نمایاں ہیں۔

Add new comment