بغداد میں وہابیوں نے تیرہ رجب کو متعدد مسلمان شہید کردئیے۔ٹی وی شیعہ
ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد میں وہابیوں نے حضرت علی کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بارودی مواد د سےھماکے کرکے 17 افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا اسی طرح ایک اور دھماکا صدر کے علاقے میں کھڑی کار میں ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ تیسرا دھماکا صدر کے ہی رہائشی علاقے میں کیا گیا جہاں کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع جمیلہ کے کمرشل علاقے میں کھڑی کار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، یکے بعدیگرے دھماکوں کے بعد حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں۔
Add new comment