پاکستان بھرمیں اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری۔نیوز رپورٹ
ٹی وی شیعہ[ریسرچ ڈیسک] پاکستان بھرمیں اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں۔ جبکہ حکومتی ادارے قاتلوں کے خلاف حسب ِ سابق کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کررہے۔پاکستان کے روایتی لیڈروں کی طرف سے چند مذمتی بیانات کے علاوہ کچھ دیکھنے میں نہیں آرہا تاہم بعض ہوشیار لیڈر مقتولین کے ورثا،یتیموں اور بیواوں کے ساتھ اپنی تصاویر بنواکر چھپوانے کا فریضہ بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔ آج حسن ابدال کی شیعہ سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فیصل منظور کو نامعلوم ملزمان قتل کرکے فرار ہوگئے، کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر فیصل منظور کے کزن اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر علی کو دو نامعلوم ملزمان نے ہسپتال کے باہر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔اسی طرح آج پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سردار اشرف علی شہید جبکہ سردار عابد علی زخمی ہوگئے ہیں۔
Add new comment