اگر تکفیری گروہوں کا مقابلہ نہ کیا گيا تو وہ عالم اسلام کو مزید نقصان پہنچائيں گے۔رہبر معظم

ٹی وی شیعہ[آن لائن ڈیسک]پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ آج رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر تکفیری گروہوں کا مقابلہ نہ کیا گيا تو وہ عالم اسلام کو مزید نقصان پہنچائيں گے۔تہذیبی اور دینی اشتراکات ایران اور پاکستان کی عوام کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات کا اہم ترین سبب ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون میں کمی آنے پر گلہ کرتےہوئے فرمایا کہ کچھ حلقے مختلف شیووں بالخصوص دونوں ملکوں کی طولانی مشترکہ سرحد پر بدامنی پھیلا کر ایران اور پاکستان کی دوست عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس بات کا موقع نہیں دینا چاہیے کہ دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات قائم کرنے کا سنہری موقع ہاتھ سے نکل جائے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں توسیع کی ضرورت نیز گيس پائپ لائين سمیت بڑے اقتصادی منصوبوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نواز شریف کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اچھی کوششیں کی جائيں گي۔ آپ نے فرمایا کہ تہران اسلام آباد کے مابین تعلقات میں فروغ لانے کے لئے کسی کی اجازت کا منتظر نہیں رہنا چاہیے اور امریکہ جس کی خباثت سب پر عیاں ہے این حکومتوں میں شامل ہے جو ایران اور پاکستان کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ایران پاکستان مشترکہ سرحدوں پر بدامنی کے بعض واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں بعض حلقوں نے جان بوجھ کر ایران پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہ سے یہ باور نہیں کیا جاسکتا کہ یہ واقعات اتفاقیہ اور غیر عمدی تھے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے تکفیری گروہوں کو تمام مسلمانوں کے لئے خواہ شیعہ ہوں یا اھل سنت خطرہ قراردیا۔ 

Add new comment