حضرت معصومہ قم علیها السلام
روی عن القاضی نور اللہ عن الصادق علیہ السلام :
ان اللہ حرما و ہو مکہ الا ان لرسول اللہ حرما و ہو المدینۃ اٴلا و ان لامیر الموٴمنین علیہ السلام حرما و ہو الکوفہ الا و ان قم الکوفۃ الصغیرۃ اٴلا ان للجنۃ ثمانیہ ابواب ثلاثہ منہا الی قم تقبض فیہا امراٴۃ من ولدی اسمہا فاطمۃ بنت موسی علیہا السلام و تدخل بشفاعتہا شیعتی الجنۃ باجمعہم ۔
امام صادق (ع) سے نقل ہے کہ آپ نے فرمایا:آگاه هو جاؤ خداوند عالم کا ایک حرم ہے اور وه مکہ ہے پیغمبر (ص)کا ایک حرم هے وه مدینه هے ،امیر المومنین (ع) کا ایک حرم هےاور وه کوفہ ہے،
قم چھوٹا کوفه هےجنت کے آٹھ دروازوں میں سے تین قم کی جانب کھلتے ہیں ،پھر امام (ع) نے فرمایا :میری اولاد میں سے ایک عورت جس کی وفات قم میں ہوگی اور اس کا نام فاطمہ بنت موسیٰ ہوگا اور اس کی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔۔ (بحار ج/۶۰، ص/۲۸۸ )
• عن سعد عن الرضا علیہ السلام قال : یا سعد من زارہا فلہ الجنۃ ۔
• ثواب الاٴعمال و عیون اخبار الرضا علیہ السلام : عن سعد بن سعد قال : ساٴلت ابا الحسن الرضا علیہ السلام عن فاطمۃ بنت موسی بن جعفر علیہ السلام فقال : من زارہا فلہ الجنۃ
سعد امام رضا (ع) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا اے سعد جس نے حضرت معصومہ (س) کی زیارت کی اس پر جنت واجب ہے ۔
” ثواب الاعمال “ اور ” عیون الرضا “ میں سعد بن سعد سے نقل ہے کہ میں نے امام رضا (ع) سے معصومہ (س) کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا حضرت معصومہ (س) کی زیارت کا صلہ بہشت ہے ۔ (کامل الزیارات،ص/۳۲۴)
• کامل الزیارۃ : عن ابن الرضا علیہما السلام قال: من زار قبر عمتی بقم فلہ الجنۃ
امام جواد (ع) فرماتے ہیں کہ جس نے میری پھوپھی کی قم میں زیارت کی اس کے لئے جنت ہے ۔ (کامل الزیارات،ص/۳۲۴)
• قال الصادق علیہ السلام من زارہا عارفا بحقہا فلہ الجنۃ
امام صادق (ع) فر ماتے ہیں کہ جس نے معصومہ (س) کی زیارت اس کی شان ومنزلت سے آگاہی رکھنے کے بعد کی وہ جنت میں جا ئے گا ۔(بحار ج/۴۸،ص/۳۰۷)
• اٴلا ان حرمی و حرم ولدی بعدی قم
امام صادق (ع) فر ماتے ہیں آگاہ ہوجاوٴ میرا اور میرے بیٹوں کا حرم میرے بعد قم ہے ۔ ( بحار الانوار ج/۶۰، ص/۲۱۶ )
http://www.alawy.net/urdu/news/8888/
Add new comment