نواز شریف 11 مئی کو تہران کا دورہ کریں گے
ٹی وی شیعہ[میڈدیا ڈیسک]اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں سے سرحدوں پر مشترکہ منڈیوں کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور تھران پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں میں مختلف شعبوں میں بے پناہ گنجائیشیں موجود ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مضبوط و دوستانہ تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔ چوہدری ثنار نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے عوام مثالی تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معلومات کے تبادلے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائےگا۔
یاد رہے کہ آج ایرانی وزیر داخلہ فضلی رحمانی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کےمسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے اپنے پختہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو مضبوط بنانا پاکستان کی خارجہ پلالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے نواز شریف نے ایران کو پاکستان کا ہمسایہ اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے نواز رشیف نے ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو پاکستان کے لئے بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
ایرانی وزیر داخلہ فضلی رحمانی نے بھی اس ملاقات میں پاکستان کے ساتھ ایران کے سیاسی،ثقافتی، تاریخي ، مذہبی اور دینی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو دوست اور برادر ملک ہیں اور ایران پاکستان کے ساتھ حسن ہمسائگی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار خان اور مشیر خارجہ سرتاج عزيز دیگر اعلی پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف 11 مئی کو تہران کا دورہ کریں گے۔
Add new comment