میرا دل پکارے یا علیؑ

کیوں عقیدت سے نہ میرا دل پکارے یا علیؑ
جس کے ہیں مولا محمدﷺ، اس کے ہیں مولا علیؑ

جا گھڑی اللہ کے گھر میں پیدا ہوے علیؑ
ذرہ ذرہ با ادب ہو کر پکارا یا علیؑ

بے نظیر ان کی شجاعت، بے مثال ان کے سخا
ہے زمانے کا یہ نعرا لا فَتیٰ اِلا علیؑ

جن کے چہرے پر نظر کرنا عبادت ہے نصیر۔
وہ حدیثِ مصطفٰی کی رو سے ہیں مولا علیؑ

کلام پیر نصیر الدین شاہ گولڑوی

Add new comment