نفسِ پیمبر(ص) علیؑ علیؑ
اسلام کی بنیادوں میں علیؑ
قدرت کے سب وعدوں میں علیؑ
مظلوم کی فریادوں میں علیؑ
اللہ کی امدادوں میں علیؑ
فیضان علیؑ، فُرقان علیؑ
مذہب کا ہے عنوان علیؑ
قدرت میں علیؑ، حِکمت میں علیؑ
چاہت میں علیؑ، مدحت میں علیؑ
قرآن کی اک اک آیت میں
کلمے میں، اذاں میں علیؑ علیؑ
آ دشمنِ حیدرؑ دیکھ ذرا
ہر سمت فضا میں علیؑ علیؑ
ہر مومن کی طبیعت میں علیؑ
ہر عابد کی فطرت میں علیؑ
اللہ کی رحمت میں علیؑ
اور آقا(ص) کی الفت میں علیؑ
ذیشان علیؑ، عمران علیؑ
اور دینِ حق کی شان علیؑ
انوار علیؑ، معمار علیؑ
تلوار علیؑ، للکار علیؑ
اسلام کی ساری جنگوں میں
حملوں میں دفاع میں علیؑ علیؑ
آ دشمنِ حیدرؑ دیکھ ذرا
ہر سمت فضا میں علیؑ علیؑ
ہر ایمانِ کامل میں علیؑ
ہر رستے ہر منزل میں علیؑ
ہر دریا ہر ساحل میں علیؑ
اور تاروں کی جِھل مِل میں علیؑ
جزبوں میں علیؑ، نبضوں میں علیؑ
اشعار میں اور لفظوں میں علیؑ
دامن میں علیؑ، آنگن میں علیؑ
مولد میں علیؑ، مدفن میں علیؑ
میری روح میں، دل میں، دھڑکن میں
میرے جسم اور جاں میں علیؑ علیؑ
آ دشمنِ حیدرؑ دیکھ ذرا
ہر سمت فضا میں علیؑ علیؑ
کعبے کی دیواروں میں علیؑ
گلشن میں گلزاروں میں علیؑ
گنبد میں میناروں میں علیؑ
"شوکت" کے اشعاروں میں علیؑ
تکویر علیؑ، تنویر علیؑ
ایماں کی ہے تاثیر علیؑ
جرت بھی علیؑ، ہمت بھی علیؑ
نعمت بھی علیؑ، راحت بھی علیؑ
ہر غم میں کرب مصائب میں
"عاطف" کی ندا میں علیؑ علیؑ
آ دشمنِ حیدرؑ دیکھ ذرا
ہر سمت فضا میں علیؑ علیؑ
توحید و رسالت علیؑ علیؑ
بے مثل عدالت علیؑ علیؑ
کعبے میں ولادت علیؑ علیؑ
مسجد میں شہادت علیؑ علیؑ
تجدیدِ وفا میں علیؑ علیؑ
ہر حق کی صدا میں علیؑ علیؑ
قدرت کی ادا میں علیؑ علیؑ
اور نام خدا میں علیؑ علیؑ
احمد(ص) کا بھائی علیؑ علیؑ
بے کس کی دوہائی علیؑ علیؑ
امدادِ خدائی علیؑ علیؑ
مشکل کی کشائی علیؑ علیؑ
موجوں کی روانی علیؑ علیؑ
آیاتِ سبحانی علیؑ علیؑ
انمول کہانی علیؑ علیؑ
احمد(ص) کا جانی علیؑ علیؑ
اوصافِ جلی میں علیؑ علیؑ
پھل ہھول کلی میں علیؑ علیؑ
ہر ایک ولی میں علیؑ علیؑ
طیبہ کی گلی میں علیؑ علیؑ
خوشیوں میں عزا میں علیؑ علیؑ
اور دیں کی بقاء میں علیؑ علیؑ
جنت کی ہوا میں علیؑ علیؑ
اور رب سے دعا میں علیؑ علیؑ
شاہِ سمندر علیؑ علیؑ
لجپال قلندر علیؑ علیؑ
ترمیمِ مقدر علیؑ علیؑ
ہر دل کے اندر علیؑ علیؑ
تفسیرِ مکمل علیؑ علیؑ
اور مومنِ اوّل علیؑ علیؑ
اکمل اور اجمل علیؑ علیؑ
چاروں میں افضل علیؑ علیؑ
نفسِ پیمبر(ص) علیؑ علیؑ
وارثِ سرور(ص) علیؑ علیؑ
ساقیِ کوثر علیؑ علیؑ
اور پہلا نمبر علیؑ علیؑ
تاریخ اُٹھا کر دیکھ عدو، ہر لفظ میں حیدرؑ ملتا ہے۔۔۔۔۔
جہاں ذکرِ علیؑ سے موت آئے، وہیں بھید نسب کا کھلتا ہے۔۔۔۔۔
Add new comment