امریکہ نے مزید۲۴۴ طالبان رہاکروادئیے

ٹی وی شیعہ[ریسرچ رپورٹ]امریکہ کے شدید دباو کے باعث افغان صدر حامد کرزئی نے مزید244 طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیاہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں اور مبصرین  کے مطابق  ان تمام طالبان قیدیوں کوصدارتی  حکم پر پْل چرخی جیل سے رہا کیا گیاہے۔ یاد رہے کہ  ماضی میں بھی 88 طالبان قیدیوں کورہا کیا گیاتھا۔امریکی دباو کے باعث کرزئی حکومت نے قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ ایک کٹھ پتلی عدالت کے حوالے کردیا تھا ۔ عدالت نے سرسری کاروائی کے بعد ان قیدیوں کے رہائی کے احکامات دیئے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکہ مستقبل میں افغانستان کو اپنے قابو میں رکھنے اور آئندہ حکومت کو کمزور کرنے کے لئے طالبان کو تیزی کے ساتھ رہاکروارہاہے۔

Add new comment