شام میں صدارتی امیدواروں کی فہرست جاری
ٹی وی شیعہ[ویب ڈیسک] شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں تین اہم شخصیات کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق شام کی سپریم کورٹ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں تین اہم شخصیات ماہر عبدالحفیظ حجار، حسان عبداللہ نوری اور موجودہ صدر بشار الاسد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ عدالت نے ان تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قبول کرتے ہوئے ان کی باقاعدہ تائید کر دی ہے۔ یاد رہے کہ شام میں صدارتی انتخابات تین جون کو منعقد ہو رہے ہیں اور ان انتخابات میں حصہ لینے کے لئے چوبیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔
Add new comment