سوانح حیات امام علی نقی(علیہ السلام) کی

شیعوں کے دسویںراہنما امام ابوالحسن علی نقی الہادی (علیہ السلام) ١٥ ذی الحجہ ٢١٢ ہجری کو مدینہ کے نزدیک ""صریا"" نامی جگہ پر متولد ہوئے (١) آپ کے والد نویں راہنما امام محمد تقی (علیہ السلام)ہیں اور آپ کی والدہ گرامی سمانہ ہیں ، آپ بہت ہی با تقوی اور با فضیلت خاتون تھیں (٢) ۔

دسویں امام کے مشہور ترین القاب نقی اور ہادی ہیں اور آپ کو ""ابوالحسن ثالث "" بھی کہا جاتا ہے (٣) ۔
امام ہادی (علیہ السلام) اپنے والد محترم کی شہادت کے بعد ٢٢٠ ہجری میں امامت پر بیٹھے اور اس وقت آپ کی عمر آٹھ سال تھی ، آپ کی امامت کی مدت ٣٣ سال ہے اور آپ کی عمر اکتالیس سال اور چند ماہ تھی ، ٢٥٤ ہجری کو شہر سامرا میں آپ کی شہادت ہوئی ۔
امام ہادی (علیہ السلام) کی امامت کے دوران چند خلفاء عباسی گزرے ہیں جو زمانہ کے اعتبار سے مندرجہ ذیل ہیں :
١۔ معتصم ، مامون کا بھائی (٢١٧ تا ٢٢٧ ) ۔
٢۔ واثق ، معتصم کا بیٹا (٢٢٧ تا ٢٣٢ ) ۔
٣۔ متوکل ، واثق کا بھائی (٢٣٢ تا ٢٤٨) ۔
٤۔ منتصر ،متوکل کا بیٹا (٦ ماہ ) ۔
٥۔ مستعین ، منتصر کا چچا زاد بھائی (٢٤٨ تا ٢٥٢ ) ۔
٦۔ معتز ، متوکل کا دوسرا بھائی (٢٥٢ تا ٢٥٥ ) ۔
امام ہادی کو آخری خلیفہ کے زمانہ میں زہر سے شہید کیا گیا اور ان کو اپنے گھر میں دفن کیا گیا (٤) ۔
(1) . طبرسى، أَعلام الورى، الطبعه الثالثه، دارالكتب الاسلاميه، ص 355 - شيخ مفيد، الارشاد، قم، مكتبه بصيرتى، ص 327.
(2) . طبرسى، أَعلام الورى، الطبعه الثالثه، دارالكتب الاسلاميه، ص 355 - شيخ مفيد، الارشاد، قم، مكتبه بصيرتى، ص 327.٣۔
(3) . طبرسى، أَعلام الورى، ص 355.شیعہ راویوں کی اصطلاح میں ابوالحسن اول سے امام موسی بن جعفر (علیہ السلام) اور ابوالحسن ثانی سے آٹھویں امام علی رضا (علیہ السلام) مراد ہیں ۔
(4) . سيره پيشوايان، مهدي پيشوائي، ص 567.

http://makarem.ir/Maaref/?typeinfo=25&lid=4&mid=316143&catid=27038&start...

Add new comment