پنجاب کے وہابی مدارس میں 300 سے زیادہ غیر ملکی قیام پذیر ہیں

ٹی وی شیعہ[نیشنل میڈیا رپورٹ]پنجاب میں 300 سے زیادہ غیر ملکی طالب علموں کے روپ میں  وہابی مدارس میں جعلی ویزوں کے ساتھ قیام پذیر ہیں، پنجاب حکومت نے وزارت خارجہ و داخلہ اور ایف آئی اے کو ان غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کے لئے کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔ جبکہ 150 چینی جو لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں مدارس کے اندر روپوش ہیں، چینی سفارت خانہ نے ان کو واپس لے جانے کے لئے اپنی حکومت سے اجازت طلب کر نے کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ جبکہ حکومت پنجاب نے ان 300غیر ملکی طلبہ کے خلاف آپریشن شروع کر دیاہے جس میں افغانستان، امریکہ، برطانیہ، بعض افریقی ممالک، گلف ممالک، شام، مصر کے طالب علم بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سپیشل برانچ، دیگر حساس اداروں کی مدد سے سروے کروایا جس میں پتہ چلا کہ اس وقت پنجاب کے وہابی مدارس میں 300 سے زیادہ ایسے وہابی دہشت گرد ہیں جو جعلی کاغذات اور ویزوں کے ساتھ پنجاب میں رہ رہے ہیں جس پر ہوم سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت وزارت خارجہ، چین کے سفارت خانہ کے نمائندوں، اور ایف آئی اے حکام کا اجلاس ہوا جس میں ہوم سیکرٹری پنجاب وزارت خارجہ سے ان غیر ملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھجوانے کا کہا جس پر وزرارت خارجہ کے نمائندہ نے اس بارے میں بریف کیا کہ جن مدارس میں دہشت گرد روپوش ہیں انہیں مشخص کرکے ملک سے نکالاجائے ۔

Add new comment