اللہ کی رحمت
عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ:
أَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ إِلَى دَاوُدَ النَّبِيِّ ع يَا دَاوُدُ إِنَّ عَبْدِيَ الْمُؤْمِنَ إِذَا أَذْنَبَ ذَنْباً ثُمَّ رَجَعَ وَ تَابَ مِنْ ذَلِكَ الذَّنْبِ وَ اسْتَحْيَا مِنِّي عِنْدَ ذِكْرِهِ غَفَرْتُ لَهُ وَ أَنْسَيْتُهُ الْحَفَظَةَ وَ أَبْدَلْتُهُ الْحَسَنَةَ وَ لَا أُبَالِي وَ أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِين
راوی کہتا ہے امام صادق علیہ السلام سے سنا کہ آپ نے فرمایا:
خدا وند عالم نے داوود پیغمبر [علیہ السلام] کو وحی کی: اے داوود جب میرے کسی مومن بندے سے گناہ سر زد ہو جائے اس کے بعد وہ اپنے کئے سے پشیمان ہو جائے اور توبہ کر لے اور جب اس کو اس گناہ کی یاد آئے تو مجھے سے شرمندہ ہو جائے، میں اس کو معاف کر دیتا ہوں اور اس گناہ کو ان فرشتوں کی یاد سے مٹا دیتا ہوں جنہوں نے اسے درج کیا ہے اور اس کے گناہ کو نیک کام میں تبدیل کر دوں گا اورمجھے کسی کی پرواہ نہیں ہے میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں۔
ثواب الأعمال و عقاب الأعمال ص130
Add new comment