اللہ سے ملاقات
عنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ :
دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ ص الْمَسْجِدَ وَ فِيهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ قَالَ تَدْرُونَ مَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا اللَّهُ وَ رَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ :
إِنَّ رَبَّكُمْ يَقُولُ هَذِهِ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ الْمَفْرُوضَاتُ فَمَنْ صَلَّاهُنَّ لِوَقْتِهِنَّ وَ حَافَظَ عَلَيْهِنَّ لَقِيَنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ لَهُ عِنْدِي عَهْدٌ أُدْخِلُهُ بِهِ الْجَنَّةَ وَ مَنْ لَمْ يُصَلِّهِنَّ لِوَقْتِهِنَّ وَ لَمْ يُحَافِظْ عَلَيْهِنَّ فَذَلِكَ إِلَيَّ إِنْ شِئْتُ عَذَّبْتُهُ وَ إِنْ شِئْتُ غَفَرْتُ لَه
امام صادق علیہ اسلام سے نقل ہوا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اس حال میں کہ آپ کے کچھ اصحاب مسجد میں موجود تھے آپ نے ان سے فرمایا: جانتے ہو تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول پہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے:
اگر کوئی شخص نماز پنجگانہ کو ان کے وقت پر پڑھے اور اس پر پابندی کرے قیامت کے دن مجھ سے ملاقات کرے گا اس حال میں کہ وہ میرے ساتھ عہد و پیمان رکھتا ہو گا کہ جس کی وجہ سے میں اسے جنت میں بھیج دوں گا۔ اور جو شخص انہیں ان کے وقت پر نہ پڑھے اور ان کی نسبت پابندی نہ کرے تو مجھے اختیار ہے کہ میں اس کو عذاب کروں یا چاہوں تو بخش دوں۔
ثواب الأعمال و عقاب الأعمال، ص: 29
Add new comment