اللہ کے بندوں کے حقوق
عن النّبيّ صلى اللَّه عليه و آله قال:
أوحى اللَّه إليّ: يا أخا المرسلين، يا أخا المنذرين، أنذر قومك أن لا يدخلوا بيتا من بيوتي و لأحد من عبادي عند أحد منهم مظلمة، فإنّي ألعنه ما دام قائما بين يديّ يصلّي
حتّى يردّ تلك المظلمة، و أكون سمعه الذي يسمع به و بصره الذي يبصر به و يكون من أوليائي و أصفيائي و يكون جاري مع الأنبياء و الصدّيقين و الشهداء في الجنّة.
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا: خدا وند عالم نے مجھے وحی کی [اور فرمایا]: اے انبیاء کے بھائی، اے انذار کرنے والوں کے بھائی، اپنی قوم کو ڈراو تاکہ میرے کسی گھر[مسجد یا کعبہ] میں داخل نہ ہوں اس حال میں کہ میرے کسی بندے کا حق ان کی گردن پر ہو اس لیے کہ جب تک وہ نماز کی حالت میں رہیں گے میں ان پر لعنت بھیجتا رہوں گا۔
یہاں تک کہ وہ اس حق کو ادا کریں جب وہ ایسا کریں گے میں ان کا کان ہو جاوں گا کہ جس سے وہ سنیں گے، میں ان کی آنکھ ہو جاوں گا جس سے وہ دیکھیں گے اور وہ میرے اولیاء اور اصفیاء میں سے ہو جائیں گے اور جنت میں انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ہم جوار ہو جائیں گے۔
الجواهر السنية فى الاحاديث القدسية ص325
http://www.ahl-ul-bayt.org/ur.php/page,20403A40868.html
Add new comment