قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی،اسرائیلی سفیر دفتر خارجہ طلب

ٹی وی شیعہ[انفارمیشن پینل]یہودی انتہا پسندوں کے ہاتھوں قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی کیخلاف اردن نے عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔عمان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کیخلاف عمان میں تعینات  اسرائیلی سفیر ڈینیل نیفو کو دفتر خارجہ طلب کرکے نہ صرف احتجاج بلکہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی حکومت کو مسجد اقصی کیخلاف یہودیوں کی ریشہ دوانیوں کو بند کرانے اور نہتے فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور تشدد کا سلسلہ روکنے پر مجبور کریں۔

Add new comment