پشاور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سے نو وہابی گرفتار

ٹی وی شیعہ[انفارمیشن ڈیسک]صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سے نو وہابی گرفتار کر لیے گئے۔سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا چھ وہابی اپنے تین زخمی ساتھیوں کو ایک ایمبولینس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے تھے جہاں پولیس نے ان سب کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق، ان وہابیوں کا تعلق خیبر ایجنسی میں متحرک ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان تین زخمیوں کو پہلے خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا تھا لیکن بعد میں مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھیج دیا گیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہابی سیکورٹی فورسز یا پھر آپسی لڑائی میں زخمی ہوئے تھے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس مقام پر لڑائی میں زخمی ہوئے۔

موقع پر موجود پولیس افسران نے گرفتاروں سے متعلق بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کو پولیس وین میں بٹھایا اور ہسپتال سے چلے گئے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے علاقے میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس سلیم امان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن انہیں علاج کے لیے داخل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ہسپتال حکام نے پولیس کی جانب سے نو وہابیوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

Add new comment