اقوام متحدہ کے دو اہلکار کراچی سے اغوا۔میڈیا
ٹی وی شیعہ[نیشنل میڈیا] شہر قائد کے علاقے گلشن معمار سے اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ كے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر كے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 2 مقامی اہلكار سمیع نواز اور فرخ سلیم معمول کے مطابق اپنے کام کے دوران مصروف تھے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی گاڑی پولیس کو مل گئی ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سی پی ایل سی کے تعاون سے پولیس بعض علاقوں میں چھاپے بھی مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک رپورٹ درج نہیں كرائی گئی ہے۔
Add new comment