افغانستان میں طالبان کے مسلمانوں پر تازہ حملے۔میڈیا

ٹی وی شیعہ[انٹر نیشنل افئیرز]افغانستان میں طالبان نے ایک جیل پر حملہ کر کے اپنے چار قیدیوں کو چھڑا لیا جبکہ پولیس کے ایک قافلے پر حملہ کر کے چار سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ محمد نعیم اندرابی نے بتایا کہ صوبہ ناریاب میں طالبان نے ایک جیل پر حملہ کرتے ہوئے اپنے چار ساتھیوں کو چھڑایا اور فرار ہوگئے ۔دریں اثناء دارالحکومت کابل میں طالبان نے پولیس کی ایک گشتی قافلے کی گاڑی پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

Add new comment