شریعت صرف جنگ سے ملے گی ۔طالبان

ٹی وی شیعہ[نیشنل میڈیا ڈیسک]کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے امیر عمر خالد خراسانی نے کہا ہے کہ مذاکرات بے فائدہ عمل ہے۔ حکومت شریعت نہیں دیگی، یہ صرف جنگ سے ہی ملے گی۔ حکومت مذاکرات کے نام پر ہمیں کمزور کرنا چاہتی ہے اور دھوکہ کر رہی ہے، ہم پورے ملک میں نبی کریمؐ اور خلفائے راشدین جیسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ ۔یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت پر 40 روزہ جنگ بندی کے باوجود صورتحال کی بہتری کیلئے واضح پیش رفت نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع سے انکار کا  اعلان کردیاہے ۔طالبان کاکہناہے کہ  حکومت کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے پراسرار خاموشی ہے۔

 

Add new comment